اردو

urdu

By

Published : Aug 23, 2022, 7:24 PM IST

ETV Bharat / state

Retired Soldier continues to Serve County: فوج میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کو مفت تربیت دینے والا ریٹائرڈ فوجی

جموں سے تعلق رکھنے والے شیر سنگھ تین دہائیوں سے زائد عرصہ تک فوج میں بھرتی رہنے کے بعد سنہ 2011میں ریٹائر ہوئے۔ ریٹارئمنٹ کے بعد انہوں نے نوجوانوں کو فوج بھی بھرتی ہونے کے لیے خصوصی ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا۔Retired Soldier continues to Serve County

فوج میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کو مفت تربیت دینے والا ریٹائرڈ فوجی
فوج میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کو مفت تربیت دینے والا ریٹائرڈ فوجی

جموں: جموں کے سرحدی علاقہ ار ایس پورہ میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے قریب واقع سچیت گڑھ کے ایک وسیع میدان میں سینکڑوں نوجوان ریٹائرڈ فوجی افسر کی زیر نگرانی صبح و شام ’’اگنی ویر‘‘ آرمی بھرتی کے لئے تربیت حاصل کرنے کی غرض سے آتے ہیں۔ سروس سے سبکدوش ہوئے فوجی اہلکار شیر سنگھ ان نوجوانوں کو دن میں دو بار رضاکارانہ طور مخصوص فزیکل پریکٹس کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنے تجربات سے بھی آگاہ کرتے ہیں تاکہ فوج میں بھرتی ہونے کے لیے نوجوانوں کی راہ ہموار ہو سکے۔Retired Soldier provides free training for young aspirants

فوج میں بھرتی کے لیے نوجوانوں کو مفت تربیت دینے والا ریٹائرڈ فوجی

سچیت گڑھ سیکٹر کے سرحدی گاؤں کے رہنے والے کیپٹن شیر سنگھ نے مقامی نوجوانوں کے لیے ’’مشن ٹریننگ‘‘ کا آغاز سنہ 2011 میں اُس وقت کیا جب وہ فوج میں تین دہائیوں سے زائد عرصہ تک خدمات انجام دینے کے بعد ریٹائر ہوئے تھے۔ اگنی ویر کے خواہشمند امیدواروں کو تحریری امتحان کے لیے تیار کرنے کی غرض سے ریٹائرڈ فوجی افسر نے اپنے ساتھ ایک مقامی اسکول ٹیچر کو بھی شامل کر لیا ہے۔Retired Army officer provides free training for aspirants

کیپٹن شیر سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’سرحد کے قریب رہنے والے نوجوانوں کی پہلی ترجیح فوج یا کسی دوسری بیلٹ فورس میں بھرتی ہونا ہے۔ میں نے گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ کے دوران ہزاروں نوجوانوں کو تربیت فراہم کی۔‘‘ شیر سنگھ کا دعویٰ ہے کہ سنہ 2011سے اب تک ان سے تربیت حاصل کرنے والے ساڑھے تین ہزار سے زائد نوجوان فوج میں بھرتی ہوئے جن میں خواتین کی خاصی تعداد بھی شامل ہے۔Retired Soldier Sher Singh from Jammu

سنگھ کا کہنا ہے کہ ریٹائمنٹ کے بعد اپنے آبائی علاقہ واپس آنے کے بعد نوجوانوں کے بے کار بیٹھنے رہنے سے کافی صدمہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان بری عادات خصوصاً منشیات کی لت میں اپنی صلاحیتیں بربار کر دیتے ہیں۔ شیر سنگھ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اُسی وقت نوجوانوں کی تربیت کرنے کی ٹھان لی۔ انکا کہنا ہے کہ ’’ہمارے نوجوان انتہائی صلاحیت مند اور محنتی ہیں، اور اگر انہیں صحیح تربیت فراہم کی جائے تو وہ کوئی بھی کام انجام دے سکتے ہیں۔‘‘Jammu Soldier continues to Serve County

شیر سنگھ کے مطابق پہلے پانچ برسوں کے دوران وہ نوجوانوں کو صرف شام کے وقت اور ہفتے میں ایک بار ہی تربیت فراہم کرتے تھے۔ تاہم بڑھتی تعداد اور نوجوانوں کے جوش و جذبے کو دیکھ کر انہوں نے صبح اور شام گروپس میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ شیر سنگھ کے مطابق وہ نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا: ’’مجھے پنشن مل رہی ہے جس سے میری زندگی آرام سے گزر رہی ہے۔‘‘

اگنی ویر کے حوالے سے انہوں نے سرکار سے درخواست کی کہ محض چار سال سروس انجام دینے اور 25برس کی عمر میں ریٹائر ہونے کے بعد نوجوانوں کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وہیں تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں نے بھی حکومت سے اگنی ویر سے متعلق نظر ثانی کی اپیل کی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details