اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jammu Municipal Corporation جموں میں کونسلروں کی اہلیت کے سلسلہ میں قرار داد منظور - Resolution Passed Regarding Eligibility Councillor

جموں کے میئر راجندر شرما نے کہا کہ جموں میں کونسلروں کی اہلیت کے سلسلہ میں قرارداد منظور کرلی گئی ہے اور کم از کم گریجویشن کی قابلیت رکھنے کے لیے سفارشات حکام کو روانہ کردی گئی ہیں۔ Jammu Municipal Corporation Passes Resolution

Jammu Municipal Corporation
Jammu Municipal Corporation

By

Published : Nov 24, 2022, 8:26 AM IST

جموں: جموں کے میئر راجندر شرما نے بدھ کو انتخاب لڑنے کے لیے منتخب نمائندوں کے لیے کم از کم اہلیت کے طور پر گریجویشن کو لازمی قرار دیا ہے جب کہ اس سلسلہ میں سفارشات کو متعلقہ حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ جموں میونسپل کارپوریشن کے جنرل ہاؤس نے ایک قرارداد منظور کی جس میں بلدیاتی انتخابات میں شرکت کرنے والے کونسلروں کے لیے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے گویجویشن کو کم از کم اہلیت قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں بولتے ہوئے میئر راجندر شرما Jammu Mayor Rajender Sharma نے کہا کہ قرارداد جموں و کشمیر انتظامیہ کو بھیجی گئی ہے اور وہ اس کے نفاذ کا انتظار کر رہے ہیں۔ Resolution Passed Regarding Eligibility of Councillors in Jammu

یہ بھی پڑھیں:

Lack of Cleanliness in Qasim Nagar: جموں شہر کے قاسم نگر میں صفائی کا فقدان

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ اس کے لیے پہلے انتظامیہ اور الیکشن کمیشن آف انڈیا سے منظوری لینی ہوگی تاکہ گریجویشن کا معیار ایک اصول بن جائے۔ موصوف نے کہا کہ جموں میونسپل کونسل نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ جے ایم سی جنرل باڈی کی طرف سے منظور کردہ قرارداد کا نوٹس لے اور منتخب نمائندوں کے لیے یہ لازمی بنانے کے لیے ایک قانون بنائے کہ اگر وہ گریجویٹ ہیں تو وہ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ”شائدیہ ملک بھر میں اس طرح کا پہلا اقدام ہے کہ کسی میونسپل باڈی نے الیکشن لڑنے والے کونسلرز کے لیے گریجویشن کو کم از کم تعلیمی قابلیت کے طور پر طے کرنے کی قرارداد منظور کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details