جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں شراب کی نئی دکانیں کھولنے کے خلاف بہو فورٹ علاقے میں لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اسے پہلے جموں سروال ، گجر نگر، چوک چبوترا اور دیگر علاقوں میں لوگ سڑکوں پر شراب کی دکان کھولے جانے کے خلاف احتجاج کرچکے ہیں۔
احتجاجی ‘شراب کی دکانیں بند کرو بند کرو’، ‘شراب کی دکانیں نہیں کھلنے دیں گے نہیں کھلنے دیں گے’ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔بہو فورٹ جموں میں احتجاج کے دوران خواتین نے بتایا کہ بستیوں میں شراب کی دکانیں کھولنے سے خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے بچوں کے سامنے شراب خریدا جائے گا تو ان پر کیسے اثرات پڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بستیوں میں شراب کی دکانیں کھولنے کو برداشت نہیں کریں گے۔مذکورہ خاتون نے کہا کہ شراب کی دکانیں کھولنے کے لئے شاپنگ ایئریا ہوتے ہیں نہ بستیوں میں ایسے دکان کھولے جاتے ہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ایسے شراب دکانوں کی لائسنسز کو منسوخ کیا جانا چاہئے۔
احتجاجی لوگوں کا مزید کہنا تھا کہ شراب کی دکانیں عبادت گاہوں کے نزدیک اور بستیوں میں کھولے گئے ہے جس کی وجہ سے اسکولی بچوں سمیت نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں اسکول کے سامنے شراب کا دکان کھولا گیا، اور اس کے آس پس ایک لڑکیوں کا ہوسٹل اور ایک مندر بھی ہے۔