اردو

urdu

ETV Bharat / state

سالانہ 'دربار مو' کی منتقلی پر روک خوش آئند قدم: درخشان اندرابی - گرمائی دارالحکومت سرینگر

درخشان اندرابی کے مطابق دربار مو پر جو کروڑوں روپے کا خرچ آتا تھا وہ اب نہیں آئے گا۔

Darakshan Indrabi
درخشان اندرابی

By

Published : Jul 3, 2021, 5:05 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کے حالیہ 'دربار مو' ملازمین کو سرکاری رہائش گاہوں کو خالی کرنے کا حکمنامہ صادر ہونے کے بعد جموں کے تاجر پیشہ افراد نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ تجارت پیشہ افراد کے مطابق جموں میں پہلے سے ہی ٹورازم سیکٹر مالی بدحالی سے گزر رہا ہے اور ایسے قدم سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

درخشان اندرابی

لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے بدھ کو ایک حکمنامہ جاری کر کے جموں و کشمیر کی 149 سالہ قدیم روایت کو ختم کرتے ہوئے سیکریٹریٹ کے ملازمین کو جموں اور سرینگر میں الاٹ کی گئی سرکاری رہائش گاہوں کو 21 دنوں کے اندر خالی کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کی سینئر رہنما و سنٹرل وقف کونسل کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشان اندرابی نے سرکار کے اس فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ دربار مو کی منتقلی سے سرکاری کام کاج پر اثر پڑتا تھا۔ گرمائی دارالحکومت سرینگر اور سرمائی دارالحکومت جموں میں دربار مو منتقلی سے تجارت پیشہ افراد کا نظریہ تجارت کے لحاظ سے مختلف تھا لیکن سیاسی اعتبار سے دربار مو کے اس سرکاری فیصلے کو ہم تجارت سے نہیں جوڑیں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ دربار مو پر جو کروڑوں روپے کا خرچ آتا تھا وہ اب نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 'دربار مو' کے خاتمے سے تجارت پیشہ افراد مایوس

واضح رہے کہ صدیوں سے سول سیکریٹریٹ جموں اور کشمیر میں دو شفٹوں میں کام کرتا تھا، چھ ماہ سرمائی دارالحکومت جموں اور چھ ماہ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں لیکن اب یہ سسٹم رائج کیے جانے سے مہاراجہ گلاب سنگھ کے دور اقتدار سے جاری 149 سالہ 'دربار مو' کی قدیم روایت ختم ہوگئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details