اردو

urdu

Amarnath Yatra 2022: امرناتھ یاترا کا رجسٹریشن شروع

شری امرناتھ یاترا 2022 کے لیے رجسٹریشن آج سے شروع ہو گیا ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے 2020 اور 2021 کے دوران یاترا منعقد نہیں ہو سکی تھی، جب کہ 2019 میں جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کو دفعہ 370 اور 35 اے کو ختم کرنے سے پہلے کے واقعات کی وجہ سے اس میں خلل پڑا تھا۔ Registration for Amarnath Yatra begins

By

Published : Apr 11, 2022, 1:44 PM IST

Published : Apr 11, 2022, 1:44 PM IST

Updated : Apr 11, 2022, 2:09 PM IST

امرناتھ یاترا کا رجسٹریشن شروع
امرناتھ یاترا کا رجسٹریشن شروع

شری امرناتھ یاترا 2022 کے لیے رجسٹریشن آج سے شروع ہو گیا ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دو سال تک معطل رہنے کے بعد امرناتھ یاترا 2022 تیس جون 2022 کو شروع ہونے والی ہے۔ امرناتھ یاترا 2022 تیس جون کو شروع ہو کر 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ وہیں آج یعنی 11 اپریل سے رجسٹریشن جموں وکشمیر بینک، PNB بینک، Yes بینک اور SBI بینک کی پورے ملک کی سو شاخوں سمیت 446 شاخوں میں شروع ہو گئی۔ عقیدت مند شرائن بورڈ کے موبائل ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعہ آن لائن بھی اندراج کراسکتے ہیں۔ Amarnath Yatra 2022 Online registration begins

امرناتھ یاترا کا رجسٹریشن شروع

وہیں ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ 'جموں و کشمیر پولیس امرناتھ یاترا کو ہر صورت میں کامیاب بنانے کی کوشش کرے گی۔' رامبن ضلع میں ایک یاتری نواس تیار کیا جارہا ہے جس میں تین ہزار 600 عقیدت مند قیام کرسکتے ہیں۔ امرناتھ شرائن بورڈ کے اندازے کے مطابق اس سال تین لاکھ سے زیادہ عقیدت مند یہاں آسکتے ہیں۔ انتظامیہ نے امسال یاترا کی مدت 60 روز کے بجائے 43 دنوں تک ہی رکھی ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے سبب یاترا گزشتہ دو برسوں سے منعقد نہیں ہوپائی تھی جب کہ آئن لائن اور ٹی وی کے ذریعے یاتراؤں کا درشن کرایا گیا تھا۔

Last Updated : Apr 11, 2022, 2:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details