شہر خاص جموں کے مختلف علاقوں میں انتظامیہ نے وائی فائی زون نصب کئے ہیں جسے سمارٹ سٹی جموں کا نام دے کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ جموں و کشمیر کے شہریوں کو اب انٹرنیٹ خدمات مکمل طور سے میسر ہے، تاہم لوگوں نے اعتراض جتاتے ہوئے کہا کہ وائی فائی زون کے تحت جموں کو سمارٹ سٹی کا لقب دینا اونچی دکان پھیکا پکوان کے مترادف ہے۔
کیونکہ وائی فائی زون جو کہ شہر میں مختلف جگہوں پر کھمبوں کے ساتھ لگایا گیا ہے ایسے میں کون ایسا فرد ہوگا جو انٹرنیٹ سہولیات حاصل کرنے کے لئے کسی کھمبے کے نیچے بیٹھے گا اور پھر کام کرے گا۔ اس وقت چونکہ انٹرنیٹ کی سب سے زیادہ ضرورت طلبا کو ہے جنہیں گھروں میں ہی انٹرنیٹ سہولیات میسر ہونی چاہیے۔ بازاروں میں وائی فائی زون لگانے سے طلاب کی مشکلات حل نہیں ہو سکتی۔ ادھر چند نوجوانوں نے ای ٹی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں انتظامیہ وائی فائی زون لگا کر یہ ظاہر کر سکتی ہے کہ اب انٹرنیٹ سہولیات کی فراہمی بہتر ڈھنگ سے ممکن بنائی گئی ہے۔