جموں:بی جے پی کی جموں و کشمیر اقلیتی مورچہ کے صدر شیخ بشیر نے طالب حسین کی بی جے پی کے ساتھ وابستگی کی تردید کی ہے، تاہم انھوں نے یہ ضرور تسلیم کیا کہ طالب نے پارٹی کی آن لائن رکنیت لے رکھی تھی۔ جموں و کشمیر کے تجزیہ نگار اور جموں و کشمیر وقف بورڈ کے ممبر سہیل کاظمی نے بی جے پی میں لشکر کے مبینہ عسکریت پسندوں کی موجودگی پر بی جے پی لیڈران سے این آئی جانچ کا مطالبہ کیا۔
سہیل کاظمی نے کہا کہ جو عسکریت پسند پکڑا گیا ہے جس کا تعلق بی جے پی ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ تھا تو وہیں بی جے پی کہہ رہی ہے کہ وہ پارٹی کا مستقل رکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اخر کس نے طالب حسین کو بی جے پی کے اقلیتی آئی ٹی سیل کا انچارج بنایا، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے اور سیاسی جماعتوں میں ایسے عناصر کی تحقیقات کرنا ضروری ہے۔