اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shopkeepers Protest In Nai Basti جموں میں دکانداروں کا احتجاج، سیاسی لیڈران کی دکانداروں سے ملاقات - Ravinder Raina Visited Nai Basti

جموں کے نئی بستی میں دکانداروں کو انتظامیہ کی جانب سے دکانیں خالی کرنے کا حکم دیا گیا جس کے بعد دکانداروں احتجاج کیا۔ Ravinder Raina Visited Nai Basti

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 14, 2023, 6:55 AM IST

جموں میں دکانداروں کا احتجاج

جموں:نئی بستی جموں میں دکانداروں کو انتظامیہ کی جانب سے دکانیں خالی کرنے کا حکم دیا گیا جس کے خلاف دکانداروں نے سخت احتجاج کیا، بتادیں کہ نئی بستی ہندو اکثریتی علاقہ ہے۔ اس علاقے میں دکانداروں کے مظاہروں کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ، جموں و کشمیر کانگریس کے کارگزار صدر رمن بلا اور سابق رکن پارلیمان لال سنگھ نے دکانداروں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے بات و مطالبات کو گورنر انتظامیہ تک پہنچایا جائے گا۔

دراصل نئی بستی جموں میں بیس کے قریب دکانداروں کو دکانیں منہدم کرنے کی نوٹس ملی تھیں تاہم اس کے بعد دکانداروں نے اہل خانہ سمیت سڑک پر نکل کر احتجاج کیا ۔ احتجاج سے متعلق کئی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے نئی بستی جموں کا دورہ کیا۔ خاص کر بھارتیہ جنتا پارٹی کے جموں کشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ، انڈین نیشنل کانگریس کے کارگزار صدر رمن بھلا کے ساتھ ساتھ چودھری لال سنگھ نے بھی نئی بستی علاقے کا دورہ کیا اور دکانداروں کو یقین دلایا کہ ان کے مکانات یا دکانیں منہدم نہیں کی جائیں گی۔ وہیں اس موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینہ نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے گھر یا دوکانوں کو مسمار نہیں کیا جائے گا اور اس مسئلے کو جموں و کشمیر کے گورنر کے ساتھ ملاقات میں اٹھائیں گے۔ رینہ نے مزید کہا کہ اگر غریب کے گھر یا دوکان پر بلڈوزر چلے گا تو وہ میرے جسم کے اوپر بلڈوزر چلے گا۔ وہیں انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر میں چند افسران اپنی من مرضی سے حکم نامے جاری کرتے ہیں جس کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : Anti encroachment Drive in JK کشمیر کے عوام کی آواز کو بلڈوزر تلے کچلا جا رہا، پرینکا گاندھی

ABOUT THE AUTHOR

...view details