اردو

urdu

ETV Bharat / state

Defamation Notice رویندر رینا نے این سی لیڈر کو ہتک عزت کا نوٹس بیجھا

بی جے پی جموں و کشمیر کے صدر رویندر رینا نے سابق ایم ایل سی سریندر چودھری کو قانونی ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا۔ بتادیں کہ سریندر چودھری نے حال ہی میں بی جے پی سے کنارہ کشی کرکے نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ravinder raina serves defamation notice to former MLC, seeks Rs 5 cr in damages
رویندر رینا

By

Published : Jul 17, 2023, 10:36 PM IST

جموں:جموں: جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رینا نے عوام اور پارٹی کی صفوں میں اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں سابق ایم ایل سی سریندر چودھری کو ہتک نوٹس پھیج دی ہے۔نوٹس کے مطابق موصوف سے اس حوالے سے ایک ہفتے کے اندر غیر مشروط معافی مانگ لے ،ورنہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ان کے خلاف پانچ کروڑ روپے کے ہتک عزت کے مقدمہ درج کیا جائے گا۔

رویندر رینا نے این سی لیڈر کو ہتک عزت کا نوٹس بیجھا

بتادیں کہ چودھری نے گزشتہ سال 30 مارچ کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کو خیرباد کیہ دیا تھا اور اسی دوران ایک ہفتہ کے اندر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ تاہم حال ہی میں بی جے پی سے بھی علحیدگی اختیار کر لی اور 7 جولائی کو نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کے سامنے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ چودھری نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر بی جے پی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا اور رویندر رینا پر "خاندانی اور بدعنوانی" کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا تھا۔

مزید پڑھیں:National Conference سابق ایم ایل سی سریندر چودھری نیشنل کانفرنس میں شامل


اس حوالے سے رویندر رینا نے کہا کہ "میں نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے وکیل نویوگ سیٹھی کے ذریعے چودھری کو ایک قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس کا مقصد پارٹی اور عوام میں میری ساکھ کو بدنام کرنا ہے۔ اسے ایک ہفتے کے اندر معافی مانگنی چاہیے یا قانونی کارروائی کی تیاری کرنی چاہیے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details