رمضان کا چاند کس کو رات کے گیارہ بجے نظر آیا، مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں جموں:جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں آج مسلم پرسنل لاء بورڈ کی طرف سے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔ اس اجلاس کی سربراہی مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کے صوبائی صدر مفتی نذیر احمد قادری نے کیا۔ اس اجلاس میں رمضان المبارک کے حوالے سے 22 مارچ کی شام کو رمضان کا چاند نظر آنے یا نا آنے پر جو اضطرابی کیفیت پیدا ہوئی. اس حوالے سے بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کی شام کو جموں کشمیر کے مفتی ناصراسلام نے جموں کشمیر کے کسی بھی علاقہ سے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کی تھی اور عوام سے اپیل کی تھی کہ اب رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ کے روز ہوگا، تاہم رات کے 10:30 بجے پڑوسی ملک پاکستان میں مرکزی روہت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھنے کی تصدیق کی جس کے بعد جموں وکشمیر کے مساجدوں میں چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔
اس حوالے سے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صوبائی صدر جموں نذیر احمد قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کشمیر میں چاند کے نظر آنے کے حوالے سے اضطرابی کیفیت جو پیدا ہوئی اس کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے مساجدوں سے اعلان کیا کہ پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مفتی ناصراسلام نے اعلان کیا تھا چند نظر آنے کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی ہے لہذا ماہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ کے دن ہی تھا، تاہم رات دیر گئے کس نے جموں کشمیر میں چاند دیکھا اور چاند دیکھنے کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں چاند کی شہادت یہاں کے قاضی علماء کی تصدیق کرانے کے بعد ہی ہوگی اور اس حوالے سے لوگوں کو ذہین میں رکھنا چاہیے کہ پڑوسی ملک میں چاند نظر آنے سے پہلے یہاں کے علماء سے رابطہ کرنا چاہیے تاکہ وہ اس جوالے سے صحیح رہنمائی کرے۔انہوں نے کہا گیارہ بجے یہ اعلان کیا گیا کہ چاند نظر آیا جو درست نہیں ہے کیونکہ سات سے آٹھ بجے تک چاند نظر آتا ہیں۔
خیال رہے کہ عموماً پاکستان، بنگلا دیش، بھارت اور کئی دیگر ممالک میں سعودی عرب کے ایک روز بعد رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے تاہم گزشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور آسٹریلیا میں گزشتہ روز رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے بعد ان ممالک میں پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات سے شروع ہوا ہے۔
مزید پڑھیں:Darakshan Andrabi On Hilal Committee انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے، ڈاکٹر درخشاں اندرابی
درین اثناہ، جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ چاند دیکھنے کے لئے ہم اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے تاکہ لوگ کسی کنفیوژن کا شکار نہ ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی ضروری ساز و سامان اور ایک کنٹرول روم ہونا چاہئے تاکہ ہم خود چاند کو دیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مفتی اعظم جو اعلان کرتے تھے تو لوگ اس پر اتفاق کرتے تھے لیکن کل ایک کنفیوژن پیدا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی کوشش کریں گے کہ اگلی عید تک اس قسم کا کنفیوژن نہ رہے۔