اردو

urdu

Rain wreaks havoc in Jammu: جموں میں تیز بارشوں سے کئی علاقے زیر آب

By

Published : Aug 11, 2022, 5:55 PM IST

جموں میں بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں گلی، محلے اور سڑکوں میں پانی جمع ہوجانے سے راہگیروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.Rain wreaks havoc in Jammu

جموں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، قومی شاہراہ پر گھاڑیوں کی آمد رفت صبح سے بند
جموں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، قومی شاہراہ پر گھاڑیوں کی آمد رفت صبح سے بند

جموں: جموں و کشمیر میں اوسط سے لے کر تیز برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت صبح سے بند ہے، کئی مقامات پر چٹان کھسکنے کی وجہ سے قومی شاہراہ گاڑیوں کے لئے بند کر دی گئی ہے۔

جموں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، قومی شاہراہ پر گھاڑیوں کی آمد رفت صبح سے بند

جموں خطہ کے کئی علاقوں میں جمعرات کی صبح تیز بارش ہوئی۔ بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہوگیا وہیں گلی، محلے اور سڑکوں میں پانی جمع ہوجانے سے راہگیروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جموں شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوا ہے۔

وہیں محکمۂ موسمیات نے اگلے 2 دنوں تک مسلسل ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ کالکا کالونی کی طرف جانے والی ایک رابطہ سڑک بارش کی وجہ سے بہہ گئی جب کہ جموں کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ جموں و کشمیر میں اوسط سے لے کر تیز برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی وجہ سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت صبح سے بند ہیں۔ سرینگر میں موسمیات مرکز کے مطابق کل سے موسم میں سدھار آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :
Weather in Kashmir: کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

ABOUT THE AUTHOR

...view details