اردو

urdu

ETV Bharat / state

راہل پانڈے نے ڈائریکٹر انفارمیشن کا چارج سنبھالا - urdu news

پانڈے نے سرکاری سرگرمیوں اور اس کے فلاح و بہبود کے پروگراموں کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لئے جدید اور نئے میڈیا پلیٹ فارم کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

راہول پانڈے نے ڈائریکٹر انفارمیشن کا چارج سنبھالا
راہول پانڈے نے ڈائریکٹر انفارمیشن کا چارج سنبھالا

By

Published : Mar 2, 2021, 7:16 AM IST

راہل پانڈے نے ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنس کا چارج سنبھال لیا ہے۔

چارج سنبھالنے کے فوراً بعد انہوں نے افسران کا ایک اجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے محکمہ کی سرگرمیوں اور ادارے کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

پانڈے نے سرکاری سرگرمیوں اور اس کے فلاح و بہبود کے پروگراموں کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لئے جدید اور نئے میڈیا پلیٹ فارم کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈائریکٹر انفارمیشن نے محکمہ کے مختلف یونٹوں کا معائنہ بھی کیا اور افسران اور ملازمین سے بات چیت کی۔

اس موقع پر محکمہ کے ملازمین نے ڈائریکٹر انفارمیشن کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details