اردو

urdu

By

Published : May 13, 2022, 2:31 PM IST

ETV Bharat / state

Rahul Bhatt's Last Rites Performed In Jammu: نم آنکھوں کے ساتھ راہل بھٹ کی جموں میں آخری رسومات ادا

چاڈورہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے کشمیری پنڈت ملازم کی جموں میں آخری رسومات ادا کی گئی۔ صوبائی کمشنر جموں ، اے ڈی جی پی اور ڈپٹی کمشنر نے آخری رسومات میں شرکت کی۔

Rahul Bhatt's last rites performed in Jammu
آہوں اور سسکیوں کے بیچ راہل بھٹ کی جموں میں آخری رسومات ادا

ای ٹی وی بھارت اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ چاڈورہ میں جمعرات کے روز کشمیری پنڈت ملازم راہل بٹ کی بن تالاب جموں میں آخری رسومات ادا کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ اور ڈپٹی کمشنر جموں اوینی لاوسا بھی اس موقع پر موجود رہی۔ اُن کے مطابق لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے راہل بھٹ کی آخری رسومات میں شرکت کی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کشمیری پنڈتوں نے کہاکہ وادی میں تعینات کشمیری پنڈت ملازموں کو فوری طورپر سیکورٹی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ویڈیو

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیکورٹی کیمپوں ، پولیس تھانوں کے نزدیک ہی کشمیری پنڈتوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ شر پسند عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایاجاسکے۔ مذکورہ کشمیری پنڈت نے بتایا کہ ہمیں ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بنا یاجارہا ہے اور انتظامیہ نے اس حوالے سے معنی خیز خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ راکیش بھٹ نامی کشمیری پنڈت نے اس موقع پر بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کو جموں میں ہی رہائشی سہولیات فراہم کی جائے کیونکہ کشمیر جانا اُن کے لئے اب جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ راہل بھٹ کی ہلاکت سے پوری کشمیری پنڈت کیمونٹی گہرے صدمے میں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:

Militants kill Kashmiri Pandit in Budgam: کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف جموں میں احتجاج ‎‎

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details