اس سلسلے کی کڑی میں جموں کے رگوڑا علاقہ میں بھی خاموش احتجاج نکالا گیا جس میں نیشنل کانفرنس صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے شرکت کی۔
توہین رسالت معاملہ: جموں کے رگوڑا میں احتجاج
گزشتہ روز توہین رسالت معاملے میں جموں کے مختلف اضلاع میں پُرامن احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اس دوران لوگوں نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف سخت سزا کا مطالبہ کیا۔
ragaura
احتجاج میں شرکت کے دوران دویندر سنگھ رانا نےمیڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں ہندو مسلم بھائی چارے کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں ایک گلدستے کی مانند ہے، امن و امان کا گہوارہ ہے لیکن کچھ شر پسند عناصر امن میں چنگاری بھڑکانےکی ناپاک حرکتیں انجام دے رہے ہیں، جس کی ہم سخت الفاظ میں مزمت کر رہے ہیں اور ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شر پسند عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی ایسا شخص ایسی حرکت انجام دینے سے باز رہے۔