اس دوران چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ارون گپتا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں عام لوگوں پر حملہ خطہ میں قوم پرست طاقتوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے، جس کا ذمہ دار پاکستان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح سے عسکریت پسندوں نے پانچ عام لوگوں کی جان لی، یہ انسانیت کے خلاف ہے اور ایسا کرنے والا انسان کہلانے کے لایق نہیں ہیں۔ قاتلوں کی مدد کرنے والے لوگوں کو نہ بخشا جائے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مارے گئے عام لوگوں کو شہید کا درجہ دیا جائے۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جنرل سیکرٹری گورو گپتا نے کہا کہ آج تاجروں کی طرف سے احتجاج کیا گیا کیونکہ پاکستان یہ دیکھ کر بوکھلا گیا ہے کہ کس طرح سے کشمیر میں ٹورزم سیکٹر ترقی کر رہا ہے۔ بتادیں کہ گزشتہ ہفتے سے وادی کشمیر میں مبینہ طور پر سات شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے، جن میں چار اقلیتی آبادی کے افراد شامل ہیں۔