جموں کے ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے باہر ڈومانا علاقہ سے آئے ہوئے لوگوں نے علاقہ میں شراب کی دکان کھولنے کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈومانا علاقہ میں شراب کی دکان کو لائسنس اجراء کیے جانے کے خلاف لوگوں نے ڈی سی آفس جموں کے باہر سخت احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'مندر اور گاؤں کے نزدیک شراب کی دکانیں کھلنے سے معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔'
جموں شہر میں شراب کی دکانوں کو لائسنس فراہم کیے جانے کے خلاف لوگوں کا احتجاج تین مہینوں سے جاری ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شراب کی دکانیں عبادت گاہوں اور بستیوں کے نزدیک کھولی جارہی ہیں جس سے معاشرے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ احتجاج کے دوران لوگوں نے ضلع مجسٹریٹ جموں اور ایکسائز کمشنر کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔
جموں میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف احتجاج جاری - Domana protests against liquor shops
جموں شہر میں شراب کی دکانوں کو لائسنس فراہم کیے جانے کے خلاف لوگوں کا احتجاج تین مہینوں سے جاری ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شراب کی دکانیں عبادت گاہوں اور بستیوں کے نزدیک کھولی جارہی ہیں جس سے معاشرے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

جموں میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف احتجاج جاری
جموں میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف احتجاج جاری
یہ بھی پڑھیں: جموں: شراب کی نئی دکانیں کھولنے کے خلاف عوام میں ناراضگی
مذکورہ خاتون نے کہا کہ شراب کی دکانیں کھولنے کے لئے شاپنگ ایریا ہوتے ہیں، بستیوں میں ایسی دکانیں نہیں کھولی جاتی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ شراب کی ایسی دکانوں کے لائسنس کو منسوخ کیا جانا چاہئے۔