اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest In Jammu یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کا جموں میں احتجاج

یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کے کارکنوں نے کشمیری پنڈتوں کی بحالی میں مدد نہ کرنے کی حکومتی پالیسی کے خلاف ہفتہ کو پریس کلب جموں میں احتجاجی دھرنا دیا۔Protest In Jammu

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 12, 2022, 8:23 PM IST

جموں:یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج نے ہفتے کو جموں میں احتجاج درج کرتے ہوئے کشمیری پنڈتوں کی کشمیر واپسی کا مطالبہ کیا۔احتجاج کی قیادت یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کے صدر آر کے بھٹ کر رہے تھے مظاہرین بشمول مرد اور خواتین اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر یہ نعرے درج تھے کہ کشمیر ان کا ہے اور بے گھر پنڈتوں کے ساتھ انصاف کرو کرو کے نعرے لکھے ہوئے تھے۔Youth All India Kashmiri Samaj protest in Jammu

یوتھ آل انڈیا کشمیری سماج کا جموں میں احتجاج

اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ احتجاج درج کرکے بھارت سرکار کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ 6 ہزار کشمیری پنڈت ملازموں کو بھگانے کا جواب 60 ہزار کشمیری پنڈتوں کو واپس بھیجنے سے دیا جائے۔ ہم کب تک بھاگتے رہیں گے اب وقت آگیا ہے کہ ہم کو وہاں واپس بھیج دیا جائے۔Relocation of kashmiri pandit

مزید پڑھیں:Kashmiri Pandit teachers Protest یوم اساتذہ پر کشمیری پنڈت اساتذہ کا جموں میں احتجاج
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آر کے بھٹ نے کہا کہ جان کو خطرہ ہونے پر ہم کشمیر واپس جانے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت کو چاہیے کہ وہ مہاجر برادری کے بے روزگار نوجوانوں کو مزید ملازمتیں دینے کے لیے اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تیار ہیں وادی جانے کے لئے لیکن چھ ہزار پنڈت ملازمین کے ساتھ بات چیت کی جائے اور نئے اسکیمیں پنڈت کمیونٹی کے لئے متعارف کرائی جائے۔آج پنڈت سماج کا جو حال اپنے ہی ملک میں ہیں سرکار کو چاہئے کہ وہ ہماری مدد کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details