اردو

urdu

ETV Bharat / state

شراب کی نئی دکانیں کھولنے کے خلاف جموں میں احتجاج

جموں و کشمیر انتظامیہ نے 'دی ڈرافٹ ایکسائز پالیسی سال2021 – 2022' جاری کی ہے، جس میں شراب دکانوں کی منظوری کے لیے ای نیلامی عمل کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس کے بعد جموں کے مختلف علاقوں میں شراب کی دکانیں کھولنے کو منظوری دی جائے گی۔

شراب کی نئی دکانیں کھولنے کے خلاف جموں میں احتجاج
شراب کی نئی دکانیں کھولنے کے خلاف جموں میں احتجاج

By

Published : May 31, 2021, 10:56 PM IST

شکتی نگر جموں میں مقامی لوگوں نے شراب کی دوکانیں کھولنے کے خلاف احتجاج کیا اور شراب نوشی بند کرو، شراب کی دکان بند کرو کے نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 'جموں کے شکتی نگر علاقے میں نئی ایکسائز پالیسی کے تحت شراب لائسنس کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔

شراب کی نئی دکانیں کھولنے کے خلاف جموں میں احتجاج


احتجاج میں شامل لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتا یا کہ شراب تمام برائیوں کی جڑ ہے، لہذا اس کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ'شکتی نگر علاقہ میں اسکول بھی قائم ہیں، وہیں مندر بھی موجود ہیں، تو انتظامیہ کیوں اس علاقے میں شراب کی دکان کھولنے کی اجازت دے گی، جبکہ جموں مندروں کے شہر کے نام سے مشہور ہے، لیکن انتظامیہ اب اس شہر کو شراب کے اڈے میں تبدیل کرنے پر تُلی ہوئی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ 'جموں کے نوجوانوں کو نشہ آور چیزوں کی طرف ڈکھیلا جا رہا ہے، جو قطعی ہم ہونے نہیں دیں گے۔ یہاں کے مندروں کے ہر دس میٹر کے دائرے میں شراب کی دکانیں کھولی گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے عقیدے کو ٹھیس پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ' ہم انتظامیہ سے کہنا چاہتے ہیں کہ ہم یہاں ایک بھی دکان کھلنے نہیں دیں گے۔ یہاں کے لوگ چاہتے ہیں کہ جموں شہر نشہ سے پاک ہو۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ شراب کی نئی دکانیں کھولنے کو منظوری نہ دی جائے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details