اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں ٹھکیداروں کا احتجاج جاری - ڈوڈہ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محکمہ تعمیرات عامہ و دیگر محکموں کے تحت کام کر رہے ٹھکیداروں نے تیسرے روز بھی احتجاج کیا۔

ٹھکیداروں کا احتجاج

By

Published : Apr 3, 2019, 10:13 PM IST

ٹھکیداروں نے خزانہ ڈوڈہ میں بقایا بل جو 28 مارچ سے وہاں بند پڑی ہیں محکمہ پر زیر التواء میں رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹھکیداروں نے سڑکوں پر اُتر کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اُن کو سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور کیا گیا ہے۔

ٹھکیداروں کا احتجاج

احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ ٹریجری میں نا معلوم وجوہات کی بنیاد پر بقایا اجرتوں کو واگزار نہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اُن کے ترقیاتی کاموں میں شدید اثر پڑ رہا ہے۔

اُنہوں نے سکریٹری خزانہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں مداخلت کرکے مذکورہ ٹریجری افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر وہ مزدوروں کے ہمراہ احتجاج کریں گے، جس کے بعد کی تمام تر صورتحال کے لیے انتظامیہ ذمہ دار ہوں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details