جموں میں بی جے پی کارکنان نے فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان کے خلاف ریلی نکال کر احتجاج کیا ۔ احتجاج کی صدارت سابق وزیر یُدھویر سیٹھی کر رہے تھے۔ اس موقع پر احتجاجیوں نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پتلہ نذر آتش کیا۔ مظاہرین نے فاروق عبداللہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر یُدھویر سیٹھی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاروق عبداللہ نے پارلیمنٹ کے ذریعہ دفعہ 370 منسوخ کرنے پر جو بیان دیا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئینی طریقہ سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی پر سوال اٹھانے والوں کو ملک دشمن قرار دیا جائے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔