جموں کے شہیدی پارک میں کانگریس پارٹی کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کانگریس یوتھ صدر ادیوسنگھ چب نے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل بی جے پی کا نعرہ تھا کہ 'بہت ہوئی ڈیزل پٹرول کی مار اب کی بار مودی سرکار' تاہم آج میں ان کے لئے کہنا چاہتا ہوں کہ 'بہت ہوئی مہنگائی کی مار بس کرو مودی سرکار'۔