احتجاج کر رہے کارکنوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ تھا۔
رہنماؤں کو نظر بند کرنے کے خلاف احتجاج پینتھرز پارٹی کے ضلع صدر راجیش کڑگوترا نے کہا کہ 'جب سے مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کا خاص درجہ منسوخ کیا تبھی سے ریاست کی دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو قید کیا گیا۔ اس کے برعکس بی جے پی کے رہنما سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ایسا کرنا جمہوریت کا قتل ہے۔'
واضح رہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد متعدد سیاسی رہنماؤں کو نظر بند اور عام لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ رہنما ابھی بھی نظر بند ہیں۔
جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد 26ویں روز بھی امتناعی احکامات ہنوز جاری ہیں۔ مواصلاتی نظام پر پابندیاں عائد ہیں جب کہ وادی کے متعدد مقامات پر فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہیں۔