جموں: فوج کی بھرتی کے لیے شروع کی گئی مرکز کی نئی 'اگنی پتھ' اسکیم Agnipath Scheme کے خلاف جموں میں بھی نوجوانوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا Protests Against Agnipath Scheme۔ وہیں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے بھی اگنی پتھ اسکیم کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کیے اور جلوس نکالا۔ پولیس نے جلوسوں میں شامل مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، جب کہ کچھ گرفتاریاں بھی کی گئیں۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے بھارتی افواج میں قلیل مدت کے لیے نوجوان کی بھرتی کے لیے اگنی پتھ اسکیم Agnipath Scheme شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چار برس بعد سروس میں کارکردگی کی بنیاد پر جانچ پڑتال کی جائے گی اور 25 فیصد نوجوان کو مستقل کیا جائے گا۔ فوج میں چار برس کی ملازمت دیئے جانے کے خلاف ملک بھر میں نوجوان سراپا احتجاج ہیں۔