اسمارٹ میٹرس کے تنصیب کے خلاف اپنی پارٹی کا احتجاج جموں:اپنی پارٹی کے لیڈران و کارکنان نے جمعرات کے روز جموں کے شہیدی چوک میں پری پیڈ بجلی میٹرس نصب کرنے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاجیوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پری پیڈ بجلی میٹرس نصب کرنے کے فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
اپنی پارٹی کے سینیئر لیڈر اعجاز کاظمی نے اس حوالے سے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ اسمارٹ اور پری پیڈ میٹرس لگا رہی ہے۔ لوگ اسمارٹ اور پری پیڈ میٹرز نہیں لگانا چاہتے۔ اگر ایک ہفتے میں اسمارٹ میٹرز لگانے کا کام بند نہ کیا گیا تو وہ مزید احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ میٹرس کی تنصیب کو لے کر پریشان ہیں۔ ہر سطح پر اس کی مخالفت ہو رہی ہے۔ لیکن انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ اس بار گرمی میں بھی لوگ پریشان تھے۔ بجلی بل زیادہ آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پری پیڈ بجلی میٹرس کا نظام عوام دشمن ہے۔ اس سے صارفین پر معاشی بوجھ بڑھ جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:Womens Protest in Sopore اسمارٹ میٹرز کے خلاف خواتین کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ اسمارٹ میٹرس کے تنصیب اور بجلی کے بڑھے ہوئے بلوں سے لوگوں میں غصہ نظر آرہا ہے۔ لوگ بجلی بل ادا نہیں کر سکتے ہے جس کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ عوام کے اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی تو آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر وہ احتجاج کریں گے۔