اردو

urdu

ETV Bharat / state

JMC Mayor on Property Tax جائیداد ٹیکس کا فیصلہ سرکار کا ہے ہمیں اس پر عملدرآمد کرانا ہے، جے ایم سی میئر - جموں میئر راجندر شرما پریس کانفرنس

جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر راجندر شرما نے کہا کہ "پراپرٹی ٹیکس کا فیصلہ ایڈمنسٹریٹیو کونسل نے لیا ہے اور ہم اس میں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری ایک حد مقرر ہے۔" واضح رہے کہ امسال یکم اپریل سے جموں وکشمیر میں پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔

Etv Bharat
جی ایم سی میئر

By

Published : Mar 27, 2023, 5:07 PM IST

جموں:جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر راجندر شرما نے پیر کے روز کہا کہ پراپرٹی ٹیکس کا فیصلہ ایڈمنسٹریٹیو کونسل نے لیا ہے ہم اس میں کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری ایک حد مقرر ہے۔ان باتوں کا اظہار میئر موصوف نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ کوئی بل پاس کرتی ہے تو اسمبلی پر یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اس کو لاگو کرئے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے کہا تھا کہ جموں میں پراپرٹی ٹیکس نہیں لگے لگا لیکن یہ فیصلہ ایڈمنسٹریٹیو کونسل نے لیا ہے اس میں ہم کچھ نہیں کرسکتے کیونکہ ہماری ایک حد مقرر ہے جس کے اندرا ندر ہمیں کام کرنا ہوتا ہے۔

ان کے مطابق ایک ہزار سکوئر فٹ پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا ، موجودہ انتظامیہ نے سوچ سمجھ کر ہی جائیداد ٹیکس کو لاگو کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان پیسوں کو لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر خرچ کیا جائے گا۔میئر موصوف نے مزید بتایا کہ اگر پراپرٹی یا دوسرے ٹیکس لاگو نہیں ہونگے تو ادارے کیسے چلیں گے ۔

مزید پڑھیں:Property Tax in JK پراپرٹی ٹیکس کو لوگوں کیلئے بہتر سہولیات کی فراہمی پر صرف کیا جائے گا، صوبائی کمشنر کشمیر

واضح رہے کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے یکم آپریل سے میونسپل کارپریشنز ، مونسپل کمیٹیز والے علاقوں میں پراپرٹی ٹیکس لاگو کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس ٹیکس سے اربن لوکل باڈیز خود کفیل ہو جائے گی اور یہ ٹکس قصبوں و مونسپل کمیٹز کی تعمیر و ترقی کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر کے تمام سیاسی جماعتوں نے انتظامیہ سے اس فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

(یو این آ ئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details