جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا Governor Manoj Sinha کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں صوبے میں 24 اپریل کو پنچایتی راج دیوس منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم اپنے اس دورے کے دوران کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں۔ موصوف لیفٹیننت گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز ضلع سانبہ میں وزیر اعظم کی آمد کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔ PM Modi To Celebrate Panchayati Raj Diwas
Manoj Sinha on PM Modi Jammu Tour: 'وزیر اعظم جموں دورے کے دوران کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں'
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم کی آمد کے سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی جموں صوبے میں 24 اپریل کو پنچایتی راج دیوس منائیں گے۔ ملک کے وزیر اعظم اپنے اس دورے کے دوران کئی اہم اعلانات کر سکتے ہیں۔PM Modi To Celebrate Panchayati Raj Diwas
یہ بھی پڑھیں: Political Reactions On Modi Visit J&K: نریندر مودی کے جموں و کشمیر دورے پر سیاسی رہنماؤں کا ردعمل
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پنچایتی راج دیوس منانے کے لئے یہاں آ رہے ہیں جو ہر سال 24 اپریل کو منایا جاتا ہے، ہم اس کے لئے ان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے یہ دن منانے کے لئے جموں و کشمیر کو ہی چنا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران کئی پروجیکٹس کا افتتاح کریں گے اور وہ کئی اہم اعلانات بھی کر سکتے ہیں۔ سنہا نے کہا کہ یہاں پنچایتی راج دیوس منانے کے سلسلے میں تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں جن سے میں مطمئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پنچاتی نمائندوں سے بھی خطاب کریں گے۔PM Modi To Celebrate Panchayati Raj Diwas