اردو

urdu

ETV Bharat / state

PRI members on PM’s J&K Visit: 'پنچایت ممبران کو وزیر اعظم کے دورے سے کئی توقعات' - وزیر اعظم کے دورہ جموں و کشمیر

’’جموں و کشمیر میں اب تک پنچایتی راج اداروں کے دو درجن سے زائد نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا گیا ہے۔ پی آر آئی ممبران کی سیورٹی کے حوالے سے بھی ہمیں وزیر اعظم کے دورے سے کافی توقعات PRI members on PM’s J&K Visitوابستہ ہیں۔‘‘

PRI members on PM’s J&K Visit: ’پنچایت ممبران کو وزیر اعظم کے دورے سے کئی توقعات‘
PRI members on PM’s J&K Visit: ’پنچایت ممبران کو وزیر اعظم کے دورے سے کئی توقعات‘

By

Published : Apr 15, 2022, 4:06 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کے 24 اپریل کو سانبہ ضلع کی پلی پنچایت کے دورے کو تاریخی اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے پی آر آئی ممبران نے کہا کہ انہیں وزیر اعظم کے دورہ جموں و کشمیر سے کئی امیدیں وابستہ ہیں۔ PRI members on PM’s J&K Visitآل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے صدر شفیق میر نے بتایا کہ پنچایتی راج دیوس -24اپریل- کو جموں و کشمیر میں منانے سے یہاں کے پنچایتی راج اداروں کی اہمیت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ یہ ادارے مضبوط و مستحکم ہونگے۔

پنچایت ممبران کو وزیر اعظم کے دورے سے کئی توقعات

شفیق میر نے کہا: ’’امید ہے کہ وزیر اعظم منریگا کے تحت واجبات کے بڑے مسئلے اور پنچایتی راج اداروں میں بنیادی ڈھانچے کی کمیوں کو حل کریںگے۔‘‘ PM Modi to Visit J&K on 24 Aprilانہوں نے مزید کہا: ’’ہم نے 24 اپریل کو وزیر اعظم کے پالی گاؤں کے دورے کے ساتھ بہت امیدیں وابستہ کی ہیں جہاں وہ 24 اپریل کو قومی پنچایت دن کے موقع پر گاؤں پلی سے تقریباً 700 پنچایتوں کے نمائندوں سے خطاب کریں گے۔‘‘

منریگ کے تحت واجبات کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’’ہمیں امید ہے کہ وزیر اعظم جموں اور کشمیر میں منریگا کے تحت تمام واجبات کی ادائیگی کی منظوری کے لیے حکام کو ہدایت دیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ منریگا واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ’’عوامی حکومت کی غیر موجودگی میں ہمیں امید ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر وزیر اعظم کے ساتھ ان سلگتے مسائل پر گفتگو کریں گے۔‘‘

پی آر آئی ممبران کی سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’جموں و کشمیر میں اب تک پنچایتی راج اداروں کے دو درجن سے زائد نمائندوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا گیا ہے۔ پی آر آئی ممبران کی سیورٹی کے حوالے سے بھی ہمیں وزیر اعظم کے دورے سے کافی توقعات وابستہ ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں:J&K Admin Holds Virtual Meeting with PRI Members: ویڈیو کانفرنس کے دوران بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایات درج

ABOUT THE AUTHOR

...view details