اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں میں کارپوریٹرز کی پریس کانفرنس - ضلع صدر وکرم ملہوترا

کانگریس کے جموں مونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹرز نے پریس کانفرنس کرکے بی جے پی اور ریاستی انتظامیہ پر سخت نکتہ چینی کی۔

جموں میں کارپوریٹرز کی پریس کانفرنس

By

Published : Oct 22, 2019, 3:19 PM IST

جموں میں آج کانگریس کے جموں مونسپل کارپوریشن کے کارپوریٹرز نے پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر کانگریس کے سینیئر رہنما و ضلع صدر وکرم ملہوترا نے کہا کہ 'جموں شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے نام پر بی جے پی نے کارپوریشن کو لوٹ لیا'۔

جموں میں کارپوریٹرز کی پریس کانفرنس

انھوں نے مزید کہا کہ 'جموں مونسپل کارپوریشن کے انتخابات سے پہلے اور انتخابات کے بعد بی جے پی نے کہا تھاکہ کارپوریشن میں تبدیلی آئے گی لیکن آج تک کوئی تبدیلی دیکھنے کو نہیں ملی، نہ ہی کارپوریٹرز کو آئینی درجہ دیا گیا'۔

انہوں نے کہا کہ 'اب ہم میڈیا کے توسط سے بی جے پی اور گورنر سے اپیل کرتے ہیں کارپوریشن پر پوری توجہ دی جائے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details