جموں: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوند آج جموں پہنچے جہاں وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں کے پانچویں کانووکیشن سے دن کے چار بجے خطاب کریں گے۔ جموں ایئرپورٹ پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور پولیس چیف دلباغ سنگھ کے ساتھ دیگر اعلی افسران نے ان کا خیر مقدم کیا۔ جموں ایئرپورٹ سے ویشنو دیوی مندر کے درشن کے لیے بھی جائیں گے۔ آئی آئی ایم کا پانچواں سالانہ کانووکیشن آج کنونشن سنٹر، گلامی باغ کینال روڈ جموں میں منعقد ہوگا۔ Ram Nath Kovind in Jammu for IIM convocation
آئی آئی ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی پروگرام میں شریک ہوں گے۔ صدر جمہوریہ ہند اس موقع پر فارغ التحصیل طلبا کو اسناد بھی پیش کریں گے، نیز آج ڈائیورسٹی سیل کا بھی افتتاح کریں گے۔