اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023: یاتریوں کے استقبال، سہولت کیلئے جموں بیس کیمپ میں تیاریاں زوروں پر

بھگوتی نگر، جموں میں قائم بیس کیمپ میں امرناتھ یاتریوں کے استقبال کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ مرمتی کام بھی جاری ہے، علاوہ ازیں یاتریوں کی حفاظت کے لئے بھی سکیورٹی کے معقول انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ Yatra 2023 Preparations

1
1

By

Published : Jun 7, 2023, 2:30 PM IST

a

جموں:امرناتھ یاترا2023 کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔ جموں میں قائم بھگوتی نگر بیس کیمپ میں مرمت اور دیگر تعمیراتی کام میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ بیس کیمپ کے مین گیٹ پر قائم سکیورٹی روم میں چار مزید ایکسرے اسکیننگ مشینیں نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لیے ایکس رے کمرے کو مزید وسعت دی جا رہی ہے۔ ادھر، سکیورٹی اہلکاروں نے بھی بیس کیمپ پہنچنا شروع کر دیا ہے۔

حفاظتی ایجنسیز، سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے یاتری نواس، بھگوتی نگر، جموں کے علاقے میں سیکورٹی انتظامات میں مزید وسعت دی جا رہی ہے، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ لنگر تنظیمیں جون کے آخری ہفتے میں کشمیر پہنچنا شروع کر دیں گیں۔ یاد رہے کہ رواں برس امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہو رہی ہے اور 31اگست کو اختتام ہوگی۔ یاترا سے متعلق تمام تیاریاں 15 جون تک مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ بیس کیمپ کے لنگر ہال میں دیواروں پر مرمتی اور تزئین و آرائش کا کام کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ مرکزی ہال کے چھتوں پر پانی کے داخلے کو روکنے کے لیے بھی کام انجام دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Amarnath Yatra امرناتھ یاتریوں کیلئے چار یاتری نواس تعمیر کیے جائیں گے، منوج سنہا

امرناتھ یاترا کو خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پولیس، فوج اور سیول انتظامیہ سے وابستہ افسران نے میٹنگز کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے کئے جا رہے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کو بہتر سہولیات اور معقول سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر تیاریاں زوروں سے جاری ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details