اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajnath Singh on J&K Elections: جموں و کشمیر میں سال کے آخر تک انتخابات متوقع، راجناتھ

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ Rajnath Singh on J&K Elections

possiblity-of-jammu-kashmir-assembly-elections-by-year-end-says-rajnath-singh
جموں و کشمیر میں سال کے آخر تک انتخابات متوقع، راجناتھ

By

Published : Jun 17, 2022, 6:41 PM IST

Updated : Jun 17, 2022, 9:25 PM IST

جموں:مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے کا امکان ہے۔ سنگھ نے کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حد بندی کی مشق مکمل ہو گئی ہے۔ حد بندی کے بعد اب جموں میں 43 سیٹیں جب کہ کشمیر میں 47 سیٹیں ہوں گی۔ جموں و کشمیر میں اس سال کے آخر تک انتخابی عمل شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔ Rajnath Singh on J&K Elections

مہاراجہ گلاب سنگھ کے 200 ویں یوم پیدائش کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ جموں و کشمیر میں حد بندی مشق مکمل ہو گئی ہے اور اب جموں و کشمیر میں نشستوں کی تعداد 90 ہو گئی ہے، کشمیر میں 47 اور جموں کی 43 نشستیں ہیں۔ انہیوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں اس سال کے آخر تک انتخابی عمل شروع ہونے کا قوی امکان ہے۔

جموں و کشمیر میں سال کے آخر تک انتخابات متوقع، راجناتھ

وزیر دفاع نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل یہاں کئی مرکزی قانون نافذ ہونے چاہیے تھے مگر نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے 370 کی منسوخی کے بعد ہندی ڈوگری کشمیری زبان کو جموں و کشمیر کی سرکاری زبان بنائی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ مرکزی حکموت نے جموں و کشمیر میں پینچایت راج کو نافذ کیا ہے تاکہ جموں و کشمیر میں زمینی سطح پر جمہوریت بحال ہو۔ انہوں نے کہا کہ ستر برسوں تک جموں و کشمیر میں باہر سے صرف 17 ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد صرف دو سالوں میں 38 ہراز کروڑ کی سرمایہ کاری کی ہے۔

راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کچھ ایسی طاقتیں ہیں جنہوں نے سماجی تانے بانے کو توڑنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا بھدرواہ میں اس طرح کی کارروئی جموں و کشمیر کی روایت اور تہذیب کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر دفاع جموں و کشمیر کے دو روزہ دورے پر تھے۔ اس دوران انہوں نے گذشتہ روز سرحدی ضلع بارہمولہ کے ڈسٹرکٹ پولیس لائن اور اوڑی کے لائن آف کنٹرول کی فارورڈ چوکیوں کا دورہ کیا۔ وزیر دفاع نے فارورڈ پوسٹ کے دورے کے دوران اسلحہ و گولہ باردو کا بھی معائنہ کیا۔ وہاں تعینات فوجی جوانوں نے راجناتھ سنگھ کا استقبال فلک شگاف نعروں سے کیا۔ بعد ازاں افسروں نے انہیں سکیورٹی صورتحال کی تازہ تفصیلات فراہم کیں۔

وزیر دفاع نے آج پہلگام میں "جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماؤنٹینیرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس" کی چوتھی جنرل باڈی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس دوران موصوف نے "بولڈر کلیمبنگ دیوار" اور "ہمالین میوزیم" کا بھی افتتاح کیا۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Jun 17, 2022, 9:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details