جموں سنجوان تصادم آرائی Jammu Sunjwan Encounter کے بعد جموں و کشمیر پولیس کو ایک بڑی کامیابی اس وقت ملی جب وادی کشمیر کے ضلع اننت ناگ سے ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو عسکریت پسندوں کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اور اس ٹرک کو بھی ضبط کر لیا ہے جس ٹرک کے ذریعہ عسکریت پسندوں کو سرحدی علاقہ سانبہ سے لانے کا الزام ہے۔ آج اس ٹرک کو جموں لایا گیا ہے، ٹرک سمیت ٹرک ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو پولیس پوسٹ بٹھنڈی میں رکھا گیا ہے۔ Jammu Sunjwan Encounter Case
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ انہوں نے اننت ناگ سے تکیہ ماگام شاہ کے رہنے والے اشفاق احمد نامی شخص کو گرفتار کیا ہے اور اسے مزید تفتیش کے لیے جموں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا "تفتیش کے دوران دوران بلال احمد بیگ ولد خورشید احمد بیگ ساکنہ کوکرناگ اننت ناگ کا نام بھی سامنے آیا اور انھیں بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ بلال نے ہی خودکش حملہ آوروں کو سانبہ کے سپروال علاقے سے سنجوان پہنچایا تھا۔