میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم، ہوم سیکرٹری شہلین کبرا اور جموں و کشمیر کے تمام ایڈیشنل ڈایکٹر جنرل پولیس اور انسپیکٹر جنرل پولیس اور دیگر افسران موجود رہے۔
جموں: لیفٹینٹ گورنر کی صدرات میں میٹنگ - پولیس ہیڈ کوارٹرز جموں
جموں و کشمیر کے لیفٹینٹ گورنر شری گریش چندرا مُرمر نے آج ضلع جموں کے پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور وہاں اعلیٰ افسران سے میٹنگ کی۔
جموں: لیفٹینٹ گورنر کی صدرات میں میٹنگ
میٹنگ کے دوران لیفٹینٹ گورنر نے چلینجز کا سامنا کرنے پر جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی. انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حالات کے بیچ سکیورٹی فورسز کے مابین جو تال میل ہے وہ قابل تعریف ہے۔