جموں میں انڈین نیشنل کانگریس جموں کشمیر ونگ کے نائب صدر رمن بھلا کو مبینہ طور پر کالعدم تنظیم حزب المجاہدین کی طرف سے ایک دھمکی آمیز خط ڈاک کے ذریعہ موصول ہوا ہے جس میں جموں صوبہ سے تعلق رکھنے والے متعدد مین آسٹریم سیاسی رہنماوں کو سیاسی سرگرمیاں ترک کرنے کو کہا گیا ہے۔
جموں کے سیاسی رہنماؤں کو دھمکی آمیز خط
متعدد رہنماؤں کو موصول ہونے والا خط حزب المجاہدین کے 'لیٹر پیڈ' پر جاری کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔
خط میں رمن بھلا سمیت متعدد رہنماؤں کو تحریک آزادی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہیں، جن میں بی جے پی کے سئنر رہنما رویندر رینہ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، چودھری لال سنکھ، ہرش دیو سنگھ، نرمل سنگھ، دیویندر رانا، اور چند ار ایس ایس رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔
کانگریس کے سینئر رہنما رمن بھلا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندوں کی طرف سے دی جانے والی دھمکی سے ہم نہیں ڈرنے والے ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس ملک کے آئین کے تحت اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔