ایس ایس پی جموں نے بتایا کہ اسپیشل آپریشن گروپ جموں کی جانب سے ایس او جی سندیپ مہتا کی صدرات میں بن ٹول پلازا اور سکیتر میں دو الگ الگ ناکے لگائے گئے، جس کی وجہ سے ایک کشمیر سے جموں آ رہے ٹرک کو بن ٹول پلازا پر چیکنگ کے لیے روکا تو ڈرائیور بھاگنے لگا، حالانکہ ایس او جی کے جوانوں نے اسے پکڑ لیا اور ٹرک سے 51 کلو چرس برآمد ہوئی، اس کے بعد پولیس نے سکیتر میں لگائے ناکے پر ٹویرا گاڑی سے دو کلو چرس برآمد کی ہے، دونوں ملزمین پر این ڈی پی ایس کے تحت معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایک ملزم جموں اور دوسرا کشمیر سے بتایا جا رہا ہے۔
منشیات کے ساتھ ملزمین گرفتار - آداھ کنتل چرس کے ساتھ ملزمین گرفتار
بدھ کے روز جموں و کشمیر پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پولیس نے 53 کلو چرس کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
آداھ کنتل چرس کے ساتھ ملزمین گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ ابھی چل رہی ہے اور بھی گرفتاریاں اس میں ہو سکتی ہیں۔