جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں سنہ 1947 تا 1965 میں جموں آئے مغربی پاکستانی مہاجرین نے پریس کلب میں اپنے مطالبات کے پیش نظر مودی حکومت کے خلاف زوردار احتجاج کیا۔
پی او جے کے رفیوجیز فرنٹ کا حکومت کے خلاف احتجاج - مودی حکومت کے خلاف احتجاج
جموں میں پاکستانی رفیوجیز نے پی او جے کے رفیوجیز فرنٹ کے بینر تلے مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
پی او جے کے ریفوجیز فرنٹ کا حکومت کے خلاف احتجاج
مزید پڑھیں:عمران خان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بات کی
جموں کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے مرکزی حکومت نے پی او جے کے رفوجیز کو جموں کشمیر کی شہریت دینے اور انہیں جموں کشمیر میں نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم اب تک نوکریاں فراہم نہ کئے جانے اور دیگر مطالبات کو پورا نہ کیے جانے کے خلاف جموں میں پاکستانی رفوجیز نے پی او جے کے رفیوجیز فرنٹ کے چیئرمین کیپٹن یدویر سنگ چپ کی قیادت میں مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔