وزیر اعظم کا یہ دورہ یوم انفنٹری کی تقریبات کے ساتھ ہوا، جس میں 1947 میں جموں و کشمیر میں پہلے ہندوستانی فوجیوں کی لینڈنگ کے موقع پر پاکستان کے حمایت یافتہ گھسپیٹھوں کو پیچھے دھکیلنے کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نے جوانوں کو میٹھائی کھلاتے ہوئے حکام نے بتایا کہ مودی ایل او سی پر تعینات فوجیوں کے ساتھ گفتگو کرنے کے لیے سرحدی ضلع میں واقع آرمی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پہنچے۔
واضح رہے کہ یہ تیسری مرتبہ ہے جب 2014 سے وزیر اعظم سرحدی ریاست میں فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے پہنچے اور آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد پہلی مرتبہ جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔
مودی نے 2014 میں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے فورا بعد دیوالی کے موقع پر سرحدی علاقوں میں تیعینات فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا رواج شروع کیا تھا جب انہوں نے سری نگر میں سیلاب زدگان کی عیادت کے علاوہ لداخ کے علاقے سیاچن میں دیوالی بھی منائے تھے۔
انہوں نے 2017 میں شمالی کشمیر کے گوریز سیکٹر کا دورہ کیا اور اپنی دیوالی وہاں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ منائی۔
2015 میں انہوں نے دیوالی پر پنجاب بارڈر کا دورہ کیا۔
2018 میں انہوں نے اتراکھنڈ میں بھارت چین سرحد کے قریب برفیلی خطے میں فوج اور آئی ٹی بی پی اہلکاروں کے ساتھ تہوار منایا۔