اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید کے دن موسم خوشگوار رہے گا: محکمہ موسمیات

ریاست جموں و کشمیر میں کل سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے 24 گھنٹوں میں بجلی چمکنے کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

عید کے دن موسم خوشگوار رہے گا: محکمہ موسمیات

By

Published : Jun 4, 2019, 3:18 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے بتایا کہ چار اور پانچ تاریخ کو ریاست میں موسم غیر متوقع رہنے کا امکان ہے۔

عید کے دن موسم خوشگوار رہے گا: محکمہ موسمیات

موسم کی تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر اور جموں میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کے امکانات ہیں وہی لداخ خطے میں موسم ابر آلود رہے گا۔

انہوں نے لوگوں کو عید کی مبارک باد دی اور کہا کہ وادی کشمیر میں کل موسم خوشگوار رہنےکا امکان ہے لیکن درمیان میں ہلکی پھلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلوبل وارمنگ اور ہماری نقل و حرکت کی وجہ سے عالمی سطح پر موسم میں باری تبدیلی دیکھی جارہی ہے، اسی وجہ سے گزشتہ برسوں کے مقابلے اس سال درجہ حرارت میں گراوٹ محسوس کی جارہی رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details