جموں:جموں میں پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین نے تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کو لے کر احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود بھی اُن کے جائز مسائل کو حل کرنے کی اور کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز بی سی روڑ جموں میں پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرے کئے ۔ پی ایچ ای میں تعینات عارضی ملازمین تنخواہوں کی واگزاری اور نوکریوں کی مستقلی کی مانگ کر رہے ہیں ۔PHE Employees Protest
مظاہرین نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے اُنہیں یقین دہانی دی گئی تھی کہ اُن کے سبھی جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا لیکن ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا حکومت نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ ملازمین نے دھمکی دی کہ اگر سرکار نے جلد ازجلد اُن کے مسائل حل نہیں کئے تو سبھی اضلاع سے ملازمین کو طلب کرکے جموں شہر میں دھرنا دیا جائے گا جس دوران پانی کی سپلائی بھی روک دی جائے گی۔