بھارت اور چین کی سرحد پر کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے چین کے 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ حکومت نے پابندی عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم بھارت کی خود مختاری، دفاع، سلامتی اور عوامی بھلائی کے لئے اٹھایا گیا ہے۔ بھارت نے جن موبائل ایپس پر پابندی عائد کی ہے ان میں ٹک ٹاک، یوسی برائوزر، سی ایم براوزر، بیوٹی پلس، ویگو ویڈو، ونڈر کیمرا، فوٹو ونڈر، ہیلو، لائکی و دیگر شامل ہیں۔
سوسمل آبرول نامی ایک نوجوان نے بھارتی حکومت کی طرف سے چین کے ایپس پر عائد کی گئی پابندی کو درست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے چین نے گلوان والی میں 20 فوجی جوانوں کو ہلاک کیا اس سے پورے ملک کے عوام کو صدمہ پہنچا ہے، اس لیے چینی ایپس پر پابندی عائد کرنا ضروری تھا۔