اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں کو بہتر امیدوار فراہم کئے جائیں گے'

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے لئے لوگوں کو بہتر نمائندے فراہم کرنے کے لئے 'ہم فکر سیکولر جماعتوں' کا اتحاد ہوا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں کو بہتر امیدوار فراہم کئے جائیں گے: دیویندر رانا
ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں کو بہتر امیدوار فراہم کئے جائیں گے: دیویندر رانا

By

Published : Nov 12, 2020, 3:10 PM IST

تاہم ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ ہمارا اتحاد صرف انتخابات تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ہم لوگوں کو بہتر نمائندگی اور بہتر نظام فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں گاندھی نگر میں واقع اپنی ہی رہائش گاہ کے باہر نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کے سینئر لیڈروں کی ایک میٹنگ کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر کانگریس کے ترجمان اعلیٰ رویندر شرما اور پی ڈی پی کے سریندر چودھری نے بھی میڈیا کے ساتھ بات کی۔

رانا نے کہا کہ ہم نے بنیادی طور پر آپس میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم اکٹھے ہو کر جموں و کشمیر کی فلاح وبہبودی کے لئے لوگوں کو بہتر امیدوار فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم بیٹھ کر کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کی بہتر نمائندگی ہو اور انہیں بہتر نظام فراہم کیا جا سکے۔'

رانا نے کہا 'کانگریس کی ہائی کمانڈ کی طرف سے ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب کو پردیش کانگریس کمیٹی جموں و کشمیر کے صدر غلام احمد میر صاحب کے ذریعے پیغام موصول ہوا ہے کہ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر اور لداخ کی بہبودی کے لئے تمام ہم فکر سیکولر جماعتوں کی حمایت فراہم کرے گی'۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قریب پانچ گھنٹوں تک ایک میٹنگ ہوئی جس میں نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی کے سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔

موصوف نے بتایا کہ اس میٹنگ میں مختلف امور پر تفصیلی گفت وشنید ہوئی اور کئی معاملات پر اتفاق رائے بھی ہوا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details