ایک ایسے وقت میں جب قریبی رشتہ دار بھی کورونا وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی آخری رسومات انجام دینے سے ہچکچا رہے ہیں۔ وہیں، جموں میں ایک رضاکارنہ تنطیم سے وابسطہ چند نوجوان کورونا سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تدفین میں پیش پیش ہیں۔
جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں آج خطہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک معمر شخص کی موت کورونا وائرس سے ہوئی جن کی آخری رسومات آج جموں کے گوجر نگر قبرستان میں ادا کی۔