سڑک جگہ جگہ سے کھسکنے سے راہ گیروں کو آتے جاتے جان و مال کا خطرہ بنا رہتا ہے کچھ دنوں سے برف باری اور بارش کی وجہ سے سڑک پہلے سے زیادہ خستہ حال ہو چکی ہے سڑک پر مٹی کے تودے نیچے آچکے ہیں۔ Dilapidated Condition Of The Road
Dilapidated Condition Of The Road: اوڑی میں سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگ پریشان - etv bharat urdu
جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کےاوڑی علاقے کے سرحدی گاؤں تھاجل سے چنڈا جانے والی رابطہ سڑک کئی دہائیوں سے خستہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ Dilapidated Condition Of The Road
مقامی باشندے نےکہا کہ ہماری سڑک پوری طرح سے خستہ ہو چکی ہے اس بارے میں ہم نے کئی بار اعلی افسران سے بھی بات کی انہوں نے محکمہ سے کہا اگر یہاں کوئی جانی یا مالی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار محکمہ ہوگا محکمہ پی این جی ایس کے ملازم کبھی بھی یہاں نہیں آتے ہیں ہم گورنر انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ ہماری سڑک کو جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے۔
ایک اور مقامی شخص نے کہا جب کوئی بیمار ہو جاتا ہے تو ہمیں کافی مصیبت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اوڑی میں روڈ اتنی زیادہ خراب ہیں کہ ان پر گاڑیاں چلنے کے لائق نہیں ہے پھر بھی ڈرائیور اپنی جان کو جوکھم میں ڈال کر یہاں تک آتے ہیں اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے خستہ حال سڑک کے بارے میں محکمے کے عہدے داروں سے رابطہ کرنا چاہا تاہم ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔