مرکز کے زیر انتظام جموں میں کورونا وائرس کی وجہ سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خرید و فروخت میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اس بار انتظامیہ نے جانوروں کی بڈی منڈی قائم کرنے کی اجازت نہیں دی۔
اگرچہ جانوروں کی لگنے والی بڑی منڈی یا بازار اس برس ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر رد کر دی گئی ہیں تاہم لوگوں نے سڑک کے کنارے ہی بھیڑ، بکروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
جموں کے گوجر نگر، بٹھنڈی، صدرا علاقے کی بیشتر سڈکوں کے کنارے بکروں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس بار قربانی کے جانوروں کی خریداری میں کافی گراوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے، جس سے اس کاروبار سے جڈے افراد متاثر ہو رہے ہیں۔