جموں:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے الیکشن کمیشن کے غیر مقامی لوگوں کو جموں و کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے اعلان کے خلاف جموں پارٹی ہیڈکوارٹر کے باہر احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے۔ کارکنان و لیڈران احتجاج میں'فرضی ووٹر نامنظور نامنظور' کے نعرے لگا رہے تھے۔PDP Protests Against Inclusion of Non-Local Voters in J&Ks Electoral Rolls in Jammu
وہیں احتجاج میں شامل پی ڈی پی کارکنان و لیڈران نے کہا کہ ہم آج الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے کے خلاف پرُامن احتجاج درج کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے حقوق پامال کئے جا رہے ہیں۔ پانچ اگست 2019 سے جو ہمارے حقوق چھیننے کا سلسلہ شروع کیا گیا یہاں غیر مقامی لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی پہچان الیکٹورل ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو یہ فیصلہ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہے۔احتجاجیوں نے جموں خطہ کی سیاسی جماعتوں اور لوگوں کو متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوکر ان فیصلوں کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔Demographical Change after Inclusion of Non-Local Voters