جموں:پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ عسکریت پسند طالب حسین شاہ کی بی جے پی صفوں میں موجودگی کے خلاف جموں کے گاندھی نگر پارٹی دفتر کے باہر احتجاج کیا۔ PDP Protest in Jammu Against BJP
پی ڈی پی کارکنان کا جموں میں بی جے پی کے خلاف احتجاج پی ڈی پی نے طالب حسین کی بی جے پی میں انٹری اور اہم عہدہ ملنے پر بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کارکنان نے الزام لگایا کہ ایسے عسکریت پسندوں کو وزیر داخلہ سمیت حکمران جماعت کے اہم اجلاس میں شرکت کرانا سکیورٹی کی سنگین خلاف ورزی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے جس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت ہے۔
بتادیں کہ جموں کے ریاسی ضلع کے ٹوکسن گاؤں کے لوگوں نے دو عسکریت پسندوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔عسکریت پسندوں کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کی شناخت طالب حسین اور فیصل ڈار کے بطور کی ہے۔
مزید پڑھیں:
پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل ڈار ضلع پلوامہ کا سرگرم عسکریت پسند ہے جبکہ طالب حسین ضلع راجوری کے بدھل علاقے کے رہنے والا ہے اور پولیس کو مطلوب تھا۔ وہیں طالب حسین کے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مائنارٹی سیل کا سوشل میڈیا انچارج تھا۔ تاہم بی جے پی کا کہنا ہے کہ طالب نے دو ماہ قبل پارٹی سے استعفی دیا تھا۔