جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے یوٹی انتظامیہ کی شراب پالیسی کے خلاف آج جموں کے گاندھی نگر دفتر کے باہر سڑک پر آکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ موجودہ انتظامیہ مندروں کے شہر جموں میں شراب کے کاروبار کو وسعت دے کر نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ PDP Protest in Jammu
جموں و کشمیر انتظامیہ نے پیرکی شام کو ایک فیصلے کے تحت ڈیپارٹمنٹل اسٹورز پر بیئر دستیاب رکھنے کے احکامات صادر کئے جس کے خلاف لوگوں میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے۔ جموں میں پی ڈی پی کے لیڈروں اور کارکنان نے انتظامیہ کے اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر آ کر احتجاجی مظاہرے کیے ہے۔
پی ڈی پی لیڈر پرویز وفا نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایل جی انتظامیہ جموں و کشمیر میں شراب کلچر کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو تباہ کر نے پر تلی ہوئی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر پرویز وفا نے کہا کہ مندروں کے شہر جموں میں شراب کے کاروبار کو وسعت دینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔