سرمائی دارالحکومت جموں کے میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ موسلادھار بارش کے سبب کئی علاقوں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور جموں کنال روڈ پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد ورفت معطل رہی۔
جموں شہر کے پائین علاقوں بشمول بھگوتی نگر، تالاب تلو، جیول چوک، راجیندر نگر، قاسم نگر، وینائک بازار، ڈوگری چوک، گاندھی نگر، سینک کالونی، گرین بلٹ وغیرہ میں پانی مکانوں میں بھی گھس آیا جس سے مکینوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔
محکمۂ موسمیات نے پہلے ہی جموں و کشمیر میں 10 جولائی کی شام سے ہی تیز ہوائیں اور بارش کی پیش گوئی کی تھی اور کہا تھا کہ ہوائیں چلنے کی رفتار 30 سے 40 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ جس سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر آمد ورفت معطل ہوسکتی ہے۔