اردو

urdu

ETV Bharat / state

Parents Of Students Stuck In Ukraine Stage Protest: یوکرین میں پھنسے طلبا کے والدین کا جموں میں احتجاج - یوکرین میں پھنسے طلبا کے والدین

احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ 'ہمارے بچے یوکرین میں بہت پریشان ہیں ہماری سرکار سے گذارش ہے جتنا جلدی ہوسکے ان کو واپس وطن لائیں۔ 'Parents Demand Students Evacuation

By

Published : Mar 3, 2022, 12:58 PM IST

یوکرین میں پھنسے طلبا کے والدین نے بدھ کے روز یہاں پریس کلب کے باہر جمع ہو کر اپنے بچوں کی فوری وطن واپسی کا پر زور مطالبہ کیا۔ Parents of students stranded protest In Jammu

احتجاجی والدین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر ’ہمارے بچوں کو بچاؤ‘ جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے۔ protest outside the local Press Club

اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے بچے یوکرین میں بہت پریشان ہیں ہماری سرکار سے گذارش ہے جتنا جلدی ہوسکے ان کو واپس وطن لائیں۔ Parents Demand Students Evacuation

انہوں نے کہا: ’میں نے یوکرین میں پھنسی اپنی بھانجی سے بات کی تو اس نے کہا کہ انہیں کھانے پینے کی کافی قلت ہے اور ان کو دن میں صرف ایک بار کھانا دیا جاتا ہے اور پینے کے پانی کی بھی شدید قلت ہے‘۔ان کا کہنا تھا: ’ہمارے بچے وہاں گھبرائے ہوئے ہیں ان کو روسی فوج نے چاروں طرف سے گھیر لیا ہے اور وہ وہاں محفوظ نہیں ہیں‘۔ Protest in J&K's Jammu city

ایک اور احتجاجی نے کہا کہ میرا بیٹا وہاں ایم بی بی ایس کی ڈگری کر رہا تھا ان کو سرحد کی طرف جانے کا کوئی موقع نہیں ہے۔Parents Demand Students Evacuation

انہوں نے سرکار سے اپیل کی ان کے بچوں کو جتنا جلد ممکن ہوسکے وطن واپس لایا جائے۔Russia Ukraine War

ادھر سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع اودھم پور سے تعلق رکھنے والے دو طلبا منگل کے روز یوکرین سے صحیح سلامت اپنے گھرواپس لوٹے۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ یوکرین پھنسے طلبا کی وطن واپسی کے لئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Operation Ganga: یوکرین سے متعدد بھارتی شہریوں کی وطن واپسی

ABOUT THE AUTHOR

...view details