نیشنل پینتھرس پارٹی کا جموں کے نرواچن بھون کے باہر اح جموں:جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں میں پیر کے روز نیشنل پھنترز پارٹی نے پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں کارکنان نے الیکشن کمیشن آفس ( نرواچن بھون) کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں انہوں نے ای سی آئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن بی جے پی کے مسلسل دباؤ کی وجہ سے جموں کشمیر میں انتخابات نہیں کرا رہے ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے یہاں ان کا انتخابی میدان پوری طرح سے پھسل گیا ہے۔ ایسے میں اگر یہاں کوئی الیکشن ہوتا ہے تو بی جے پی کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کرنے کے معاملے پر بی جے پی کو سخت نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک بار پھر انتخابات کو ملتوی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حال ہی میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جموں و کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے لیے تمام تیاریاں کی جا رہی تھیں، لیکن اب بی جے پی کے دباؤ میں یہ انتخابات بھی ملتوی کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:Congress On Assembly Elections اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی، وقار رسول وانی
انہوں نے کہا کہ اب اگر الیکشن کمیشن بی جے پی کے دباؤ میں یہاں کے شہری انتخابات کو ملتوی کرتا ہے، تو یہ پورے ملک کے لیے بہت مایوس کن ہوگا، کیونکہ الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے اور اس کے لیے کسی کے دباؤ میں آنا تشویشناک ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ وہ بی جے پی کے دباؤ میں نہ آئیں، ورنہ عوام کا اعتماد اس ادارے پر اٹھ جائے گا۔